اپوزیشن رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے تعمیری تنقید کے ذریعے حکومت کی مدد کرے،قومی اہمیت کے مسائل پر اپوزیشن کو آن بورڈ لے گی:فیصل واوڈا

اپوزیشن رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے تعمیری تنقید کے ذریعے حکومت کی مدد ...
اپوزیشن رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے تعمیری تنقید کے ذریعے حکومت کی مدد کرے،قومی اہمیت کے مسائل پر اپوزیشن کو آن بورڈ لے گی:فیصل واوڈا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ترقی پسند سیاست کریگی ، قومی اہمیت کے مسائل پر اپوزیشن کو آن بورڈ لے گی،امید ہے مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے تعمیری تنقید کے ذریعے حکومت کی مدد کرے گی۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حزب اختلاف کا احترام کیا ہے اور امید ہے کہ حزب اختلاف حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے تعمیری سیاست کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی مسائل پر سیاست کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت حزب اختلاف کی جانب سے اجاگر کئے گئے عوامی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی، قومی اہمیت کے تمام مسائل پر حکومت اپوزیشن کو آن بورڈ لے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ترقی پسند سیاست کریگی کیونکہ اس نے ملکی ترقی اور بہتری کیلئے پہلے بھی ایسے کئی فیصلے کئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -