ریتک روشن سے بے لوث ہو کر کام کرنا سیکھا، یامی گوتم

ریتک روشن سے بے لوث ہو کر کام کرنا سیکھا، یامی گوتم

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے کہا ہے کہ میں نے ریتک روشن سے بے لوث ہو کر کام کرنا سیکھا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یامی گوتم نے کہا ہے کہ مٰن نے فلم ’’کابل‘‘ کے سیٹ پر جہاں بہت کچھ سیکھا وہیں میں نے اداکار ریتک روشن سے بے لوث اداکارہ ہونے کا بھی سبق سیکھا ، یہ سبق آسان نہیں ہے لیکن سادہ بہت ہے ،اس سے آپ کی زندگی تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے۔ یامی ان دنوں فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں وکیل کا کردار اداکا کر رہی ہیں۔ فلم21ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -