فلم ’’من مرضیاں ‘‘ کا گانا’’سچی محبت‘‘ جاری
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈاداکارہ تاپسی پنو کی فلم ’’من مرضیاں ‘‘ کا گانا’’سچی محبت‘‘ جاری کر دیا گیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو اور ابھیشیک بچن کا نیا گانا’’سچی محبت‘‘ جاری کر دیا گیا ہے ،گانے کے بول شیلی نے لکھے ہیں جبکہ اس میں آواز کا جادو شاہد ملیا اور جونیتا گاندھی نے جگایا ہے، گانا تاپسی پنو اور ابھیشیک بچن پر فلمایا گیا ہے ، تاپسی پنو نے گانے کے بول کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ فلم کے ہدایت کار انوراگ کشیپ ہیں، فلم 7ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔