ڈولفن پولیس نے لاہور میں ایک ایسے ملزم کو گرفتار کر لیا کہ تفصیل جان کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی
لاہور (آن لائن) ڈولفن سکواڈ نےاے ٹی ایم مشینوں پر وارداتیں کرنے والے ملزم کو تصویر اور فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے گلشن راوی کے علاقہ میں مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر شہریوں سے گن پوائنٹ پر رقم چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم مختلف اے ٹی ایمز کے اردگرد چکر لگاتا رہتا تھا اور موقع پاتے ہی اے ٹی ایم میں داخل ہو کر لوگوں سے گن پوائنٹ پر رقم چھین لیتا تھا،ڈولفن سکواڈ کو ملزم کی تصویر و فوٹیج موصول ہوئی جس کی مدد سے ڈولفن سکواڈ نے دورانِ پٹرولنگ ملزم کو حلیہ و تصویر کی مدد گرفتار کر لیا۔متاثرہ شہری نے ملزم کو شناخت کر لیا جبکہ ملزم نے بھی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزم شمعون کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے ڈولفن ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے شاباش دی اور ملزم کو گرفتار کرنے کرنے والی ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی دار الحکومت میں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی پٹرولنگ سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ رہی ہے، صوبائی دار الحکومت میں ایسے ڈکیتوں، راہزنوں اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کو کرائم فری معاشرہ فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔