عوامی مینڈیٹ چر انے والوں کے اصل چہرے جلد بے نقاب ہونگے،نگہت شیخ
لاہور( لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چر انے والوں کے اصل چہرے بہت جلد بے نقاب ہونگے،پنجاب میں مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی،آزاد ارکان کی بولیاں لگانے پر الیکشن کمیشن نوٹس لے،دھرنا پارٹی حکومت بنانے کیلئے غیر جمہوری قوتوں کا سہارا لے رہی ہے،ایسی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی،، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہو نیوالے ترقیاتی کاموں کو عوام کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے، ہماری جڑیں عوام کے اندر مضبوط ہیں۔
عوام کی خدمت کے عمل کو جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے مزید کہامشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کارگردگی اور خدمت کی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا ہے حالا نکہ ن لیگ کو الیکشن میں ہاتھ پاؤں باند ھ کر اتارا گیا مگر اسکے باوجود مسلم لیگ ن سے محبت کی ،مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں بلکہ ہمیشہ اقدار کی سیاست کرتی ہے۔