چینی وزیراعظم عمران خان کو 20اگست کو ٹیلیفون کرینگے ،یاؤ جنگ

چینی وزیراعظم عمران خان کو 20اگست کو ٹیلیفون کرینگے ،یاؤ جنگ

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے چینی وزیراعظم 20اگست کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوبذات خود ٹیلیفون کرکے مبارکباد اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے پاک چین تعلقات میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو چین کے سفیر یاؤ جنگ نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران چینی سفیر نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ چینی سفیر نے تحریک انصاف کی حکو مت کیلئے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہو ئے چینی سفیر نے کہا چینی قیادت پاکستان میں نئی حکومت کیساتھ قریبی مراسم کی خواہاں ہے، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے چین کے سفیر کا شکریہ بھی اداکیا۔

یاؤ جنگ

مزید : صفحہ آخر