عمران خان پاکستان کے ٹرمپ، امریکی کامیڈین کے شو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

عمران خان پاکستان کے ٹرمپ، امریکی کامیڈین کے شو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آن لائن)امریکی کامیڈین ٹریور نوح کے ٹی وی شو میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ کہنے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ ٹریور نوح نے اپنے ٹی وی شو کے آغاز میں پاکستان میں عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بارے میں دکھایا اور ناظرین سے پوچھا کہ اگر وہ عمران خان کے بارے میں چند پرانی خبروں کے کلپ چلائیں تو انہیں دیکھ کر انہیں کس کی یاد آئے گی۔ پھر ٹریور نے مختلف کلپس چلائے جن میں عمران خان کے بارے میں رپورٹرز بتاتے ہیں کہ عمران خان دولت مند ہیں اور امیر طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور انھوں نے آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی۔ ٹریور نوح نے کہا کہ اگر عمران خان کے بارے میں میڈیا کوریج کو دیکھیں تو آپ کو ٹرمپ اور عمران میں زیادہ مطابقت دکھائی دے گی۔ اس میں پہلے کلپ میں رپورٹر بتاتے ہیں کہ عمران خان کا حکمرانی کا تجربہ بالکل صفر ہے لیکن انھوں نے ایک نئے پاکستان کا وعدہ کیا ہے اور ایک دوسرے کلپ میں ایک اور مغربی تجزیہ کار ان کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ ایک ہی تقریر میں دو متضاد باتیں کرنے پر قادر ہیں۔ میزبان ایک تقریر میں اپنی ہی کہی ہوئی بات کی نفی کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ اور عمران خان میں مطابقت کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتا ہے کہ ماضی میں بھی دونوں میں پائی جانے والی مشترک خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہیں کہ جب صدر ٹرمپ پیزا کے اشتہار میں دکھائی دے رہے تو اس وقت عمران خان پیپسی کولا کا اشتہار کر رہے تھے۔ ٹریور نوح نے کہا کہ ٹرمپ نے تین شادیاں کیں تو عمران کے کھاتے میں بھی تین شادیاں ہیں۔ میزبان نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے پہلے ٹرمپ پر بھی جنسی ہراسگی کے الزامات لگے اور وہ منتخب ہوئے اور اسی طرح عمران خان کے ساتھ بھی ہوا۔ اس پر صدارتی انتخاب کی مہم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ جس میں تشدد اور ٹرولنگ کے واقعات بہت بڑھ گئے تھے جس کے ساتھ ہی عمران خان کے بارے میں ایک رپورٹ دکھائی جاتی ہے جس میں سی این این کی نامہ نگار بتا رہی ہیں کہ عمران خان کے حمایتیوں میں غالب اکثریت نوجوانوں کی ہے لیکن یہ بدتمیزی اور ٹرولنگ کے لیے مشہور ہیں۔ اس کے بعد میزبان صدر ٹرمپ کے انتخابی مہم میں اپنے ذاتی طیارے کو استعمال کرنے اور عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو استعمال کرنے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹریور نوح کہتے ہیں کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ’عمران خان براؤن ٹرمپ ہیں‘ بلکہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عمران خان دنیا کے ان کئی رہنماؤں میں شامل ہیں جنھوں نے امریکہ میں جاری اس کامیاب شو سے سبق لیا ہے جس شو کو ٹریور نے ’ٹرمپ کی صدارت’ کا نام دیا۔ اس پر انھوں نے صدر ٹرمپ اور عمران خان کا باری باری ایک کلپ دیکھایا جس میں پہلے صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ لوگ مجھے پیار کرتے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ میں بہت کامیاب ہوں۔ ہر کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے۔‘ اس کے بعد عمران خان کا کلپ چلایا جاتا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ’میرے جیسا شخص جس کے پاس زندگی کی آسائشیں ہیں جس کے پاس سب کچھ ہے اور جسے کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ اور مجھے ان لوگوں سے بہت سارا پیار ملتا ہے۔‘ اس کے بعد دونوں کا ایک ایک اور کلپ چلایا جاتا ہے جس میں دونوں ملتی جلتی بات کرتے ہیں کہ وہ کرپٹ سیاست دان متحد ہو کر ان کو اقتدار میں آنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عمران/ٹرمپ

مزید :

صفحہ آخر -