این آئی سی ایل کرپشن کیس، ملزمان کی ضمانت میں 17اکتوبر تک توسیع

این آئی سی ایل کرپشن کیس، ملزمان کی ضمانت میں 17اکتوبر تک توسیع

  

کراچی (آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس میں ملزموں کی ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع کردی۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس کے ملزم امین قاسم دادسمیت دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے کورنگی میں این آئی سی ایل کی 10 ایکڑزمین سستے داموں فروخت کی جس سے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان ہوا، ملزم امین قاسم دادا اور دیگر نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو2ماہ میں معاملہ نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے ملزموں کی ضمانت میں 17اکتوبر تک توسیع کردی۔

ضمانت توسیع

مزید :

صفحہ آخر -