4پولیس افسروں کے تقررو تبادلے

4پولیس افسروں کے تقررو تبادلے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے 4 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان گوہر مشتاق بھٹہ کوایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور جبکہ ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور مِس ہما نصیب کوا یس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان،ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور محمود الحسن گیلانی کو بٹالین کمانڈر (5) پنجاب کانسٹیبلری لاہور کی خالی آسامی پر اور ایس پی انوسٹی گیشن حافظ آباد مِس صدف فاطمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

تقررو تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -