جشن آزادی کبڈی سیریز کا سیمی فائنل راؤنڈ آج فیصل آباد میں ہوگا

جشن آزادی کبڈی سیریز کا سیمی فائنل راؤنڈ آج فیصل آباد میں ہوگا

فیصل آباد (آئی این پی )ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کبڈی سیریز کا سیمی فائنل راؤنڈ آج پنجاب کبڈی اکیڈمی گراؤنڈ ہاکی اسٹیڈیم مدینہ ٹاؤن میں میجراکرم شہید کبڈی کلب چک نمبر36گ۔ب اور ندیم کبڈی کلب فیصل آباد سٹی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کے مہمان خصوصی صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری جاوید کمال گجر اور صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری پرویز اقبال کموکاہونگے۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی کبڈی مبصر محمدطیب گیلانی ، عبدالحکیم، انا محمداکرام ،مہر فہد حسین وغیرہ سرانجام دیں گے ۔

جشن آزادی کبڈی سیریز کا فائنل راؤنڈ بروز اتوار 5:00بجے شام سپورٹس گراؤنڈ چک نمبر209ر۔ب میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی