لاہور سے حج آپریشن مکمل،24803عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور سے حج آپریشن مکمل،24803عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فیصل آباد اور سیالکوٹ کے بعد لاہور سے بھی آج آخری فلایٹس کی روانگی کے ساتھ ہی پری حج آپریشن مکمل ہو جائے گا،لاہور سے سعودی ائیر لائنز،ائیر بلیو،پی آئی اے کی 99فلائٹوں کے ذریعے 24803عازمین ،فیصل آباد سے پی آئی اے کی4فلائٹوں کے ذریعے 400عازمین جبکہ سیالکوٹ سے پی آئی اے کی11فلائٹوں کے ذریعے 3787عازمین حجاج مقدس پہنچے،لاہور سے پی آئی اے کے ذریعے8684عازمین،سعودی ائیر لائنز کے ذریعے11782عازمین،ائیر بلیو کے ذریعے4337عازمین لاہور سے مدینہ اور جدہ پہنچے ہیں،ا س سال پاکستان سے 1لاکھ80ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے1لاکھ4ہزار سرکاری سکیم کے تحت اور76ہزار پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے حج کے لیے سعودی عرب روانگی سے قبل روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد،سیالکوٹ اور لاہور سے کامیاب حج آپریشن ہماری ٹیم کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے اور اسی طرح پوسٹ حج آپریشن بھی مکمل کریں گے،ڈائریکٹر حج نے بتایا کہ تمام بنکس،ضلعی گورنمنٹ،سکاؤٹس کا خاص تعاون رہا ہے،ائیر لائنز نے پاسپورٹ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے14جولائی کو پری حج آپریشن شروع ہوا تھا ،پوسٹ حج آپریشن28اگست سے شروع ہو گا 25ستمبر کو آخری فلائٹس کے ساتھ ہی مکمل ہو جائے گا،پنجاب بھر سے حج پر جانیو الے مرد خواتین پاکستان کی بقاہ اور سلامتی کے لیے دعائیں کریں۔

سعید احمد ملک

مزید :

صفحہ آخر -