ایشین گیمز،قومی سکواش ٹیم آج انڈونیشیا روانہ ہوگی

ایشین گیمز،قومی سکواش ٹیم آج انڈونیشیا روانہ ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)11رکنی قومی سکواش ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے( آج) جمعہ کو انڈونیشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے جائیں گے جس میں 4 مرد ، 4 خواتین کھلاڑی اور تین آفیشلز شرکت کرینگے۔ مرد کھلاڑیوں میں اسرار احمد، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فائزہ ظفر، رفعت خان اور آمنہ فیاض شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں محمد نعیم اور فضل شاہ کوچز جبکہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے منتخب شدہ قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ ایونٹ میں ایشین ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی