انگلش کرکٹرمونٹی پینسر کی عمران خان کو انتخابات جیتنے پرمبارکباد

انگلش کرکٹرمونٹی پینسر کی عمران خان کو انتخابات جیتنے پرمبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی)معروف برطانوی کرکٹر مونٹی پینسر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔معروف برطانوی کرکٹر مونٹی پینسر کا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہے کہ کسی بھی ملک کا پہلا کرکٹر وزیر اعظم منتخب ہوا۔
مونٹی پینسر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں۔برطانوی کرکٹرنے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ عمران خان اپنے پانچ سال مکمل کریں۔

Back to Co