تخت لاہور پر خاندانی اقتدار کادور ختم ہو گیا،عبدالعلیم خا ن

تخت لاہور پر خاندانی اقتدار کادور ختم ہو گیا،عبدالعلیم خا ن

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نام نہاد اپوزیشن کے اتحاد کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی اور عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے کھڑی کی جانے والی ریت کی دیواریں اپنے ہی بوجھ سے گرنے لگی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اب کسی کو اس بات میں شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ مستقبل تحریک انصاف کی تبدیلی کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کا ہے جس کے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ ختم ہو جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ایک عرصے کے بعد تخت لاہور پر خاندانی اقتدار کادور ختم ہو گیا اب وفاق اور صوبوں میں پی ٹی آئی کی مضبوط حکومتیں قائم ہوں گی جو عوامی مسائل کے حل کیلئے کپتان عمران خان کی قیادت میں دن رات ایک کرتے ہوئے آگے بڑھے گی ، انہوں نے کہا کہ اپنی شکست یقینی دیکھ کر نواز لیگ بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دیتی ہے اسی لیے ایوانوں کے اندرا ور باہر شور شرابے اور ہنگاموں کی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے ، انہوں نے پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہی کو بھاری اکثریت سے سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تبصرے میں کہا کہ "ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے" انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو اب پتہ چلے گا کہ اُن کا سیاسی میدان میں کس سے پالا پڑا ہے ۔

عبدالعلیم خان

مزید : صفحہ آخر