حمزہ اکبر نے انڈین سنوکر اوپن ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

حمزہ اکبر نے انڈین سنوکر اوپن ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

  

کراچی (یواین پی)پاکستان کے حمزہ اکبر نے انڈین اوپن کوالیفائرز میں انگلینڈ کے روبن ولیمز کو دو کے مقابلے میں چار فریمز سے شکست دے دی۔ ورلڈ سنوکر پروفیشنل ایونٹ میں قومی کیوئسٹ حمزہ اکبر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش حریف پر قابو پایا۔ انہوں نے میچ میں 49۔19، 31۔94 ،35۔34، 78۔51، 7۔120 ،135۔0سے کامیابی حاصل کی۔ حمزہ اکبر کا کہناہے کہ میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنا بہت خوشی کی بات ہے اور کوشش ہوگی کہ ٹائٹل اپنے نام کرلوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -