جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق نگران وزیر داخلہ کی گفتگو بارے خبر بے بنیاد، ترجمان

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق نگران وزیر داخلہ کی گفتگو بارے خبر بے بنیاد، ...

اسلام آباد(آن لائن) ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس سے متعلق نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان اور ڈی جی ایف آئی اے کے مابین گفتگو سے متعلق ایک نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے درمیان جعلی بنک اکاوئنٹس کیس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔نگران وزیر داخلہ سے منسوب انور مجید کی گرفتاری سے متعلق ریمارکس بھی جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ وزارت داخلہ نے کبھی کسی بھی جاری تفتیش میں مداخلت نہیں کی۔ معاملہ متعلقہ تفتیشی ایجنسی کا دائرہ کار ہے۔

گفتگو تردید

مزید : صفحہ آخر