جشن آزادی فٹ سال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

جشن آزادی فٹ سال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

  

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ سال ٹورنامنٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ابو احمد عاکف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر پاکستان فٹ سال فیڈریشن (خواتین ونگ) کی چیئرپرسن ڈاکٹر آفشاں ملک، سیکرٹری جنرل عدنان ملک، پیر عاصم علی شاہ، صدر سپورٹس کلچر ونگ ، پی ٹی آئی،پنجاب آمنہ ملک اور صدر سپورٹس کلچر ، پی ٹی آئی ،اسلام آباد سلیم ضیاء کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،مردوں کے فائنل میچ میں پاک کلب نے ماڈل ٹاؤن کلب کو 5۔3 پنلٹی ککس سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ خواتین کے ایونٹ میں پاک کلب نے اسوا اکیڈمی کو 5۔4 پنلٹی ککس سے شکست دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -