کون سے گورنرہاؤس کی دیوار گری اور کتنی نوکریاں تقسیم ہوئیں، روزانہ آڈٹ کرینگے، خواجہ سعد رفیق

کون سے گورنرہاؤس کی دیوار گری اور کتنی نوکریاں تقسیم ہوئیں، روزانہ آڈٹ ...

لاہو(جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اب ہم دیکھیں گے کہ کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی اور دیکھیں گے کتنے گھر اور کتنی نوکریاں دی گئیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ (ق) لیگ مسلم لیگ (ن) کو توڑ کر بنائی گئی، پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،موجودہ حکومت اور اس کے عہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جارہی ہے، ہمارے لوگوں کو فون کرکے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی، عدالت سے نااہل شخص جہاز میں اراکین اسمبلی کو لارہا ہے۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ جھوٹ بول کروزرات عظمیٰ تک پہنچ رہے ہیں مگر یہ زیادہ دن نہیں چلے گا، اب ہم دیکھیں گے کہ کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی، دیکھیں گے عمران خان کس کس گھر کو استعمال نہیں کرتے، دیکھیں گے کہ کتنے گھر اور کتنی نوکریاں دی گئیں، روزانہ آڈٹ کریں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کراچی میں پیش آنے والے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا مگر قانون حرکت میں نہیں آیا، عام شہری کی سڑک پر دھلائی کی گئی جبکہ پی ٹی آئی کا یہی وطیرہ ہے کہ پہلے دھلائی پھر دباؤ ڈال کر صلح کرلو۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر