انٹر ریجن انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری مرحلہ آج شروع ہوگا

انٹر ریجن انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری مرحلہ آج شروع ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجن انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کے نویں مرحلے کا آغاز (آج) جمعہ سے ہو گا۔ گروپ اے کے میچوں میں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں فاٹا کا مقابلہ لاہور وائٹس سے ہوگا، مرغزار کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں آزاد جموں کشمیر اور راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، کے آر ایل گراؤنڈ میں ڈیرہ مراد جمالی اور فیصل آباد کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ نیشنل سٹیڈیم میں کراچی وائٹ اور کوئٹہ کی ٹیموں کا آمناسامنا ہوگا، گروپ بی کے میچوں میں یو بی ایل گراؤنڈ کراچی میں لاہور بلیو اور ایبٹ آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں لاڑکانہ اور ملتان کی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا، ٹی ایم سی گراؤنڈ میں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا جبکہ این بی پی گراؤنڈ میں کراچی بلیو اور پشاور کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں فاٹا، کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس ،آزاد جموں و کشمیر ،اسلام آباد، ڈیرہ مراد جمالی ، کوئٹہ اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں کراچی بلیو ، سیالکوٹ ، لاہور بلیو، ملتان،بہاولپور، حیدرآباد، لاڑکانہ، پشاور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 26 اگست کو جبکہ فائنل میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -