جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ،پاک سپورٹنگ کی ذیشان کلب کو 2-0 سے شکست

جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ،پاک سپورٹنگ کی ذیشان کلب کو 2-0 سے شکست

  

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاک سپورٹنگ کلب نے ذیشان کلب کو 2۔0 گول سے ہرا دیا،ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک پاک سپورٹنگ کلب کو 2۔0 گول کی برتری حاصل تھی، پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں پاک سپورٹنگ کلب کے حسیب نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اس برتری کو 28 ویں منٹ میں اسد نے دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2۔0 کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -