جارج کوسٹا ممبئی کے کوچ مقرر

جارج کوسٹا ممبئی کے کوچ مقرر

  

ممبئی (یواین پی )انڈین سپر فٹ بال لیگ کیلئے ممبئی سٹی ایف سی نے پرتگال کے سابق کھلاڑی جارج کوسٹا کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ وہ نکولس اینلکا ، پیٹر ریڈ اور الیگزینڈر گوئیماریز کے بعد ممبئی سٹی کے چوتھے کوچ ہوں گے۔ یاد رہے کہ وہ فرانس کی سیکنڈ ڈویڑن ٹیم ایف سی ٹورز کی کوچنگ کر رہے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -