چوری ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ،طلائی زیورات ، گاڑیوں سے محروم

چوری ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ،طلائی زیورات ، گاڑیوں سے محروم

  

لا ہور (خبر نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطا بق رائیو نڈکے علا قہ میں سر فر از کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔سند ر کے علا قہ میں ملک شہبا ز کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،ریس کو رس کے علا قہ میں نا صر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ30ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔جبکہ بھا ٹی گیٹ کے علا قہ میں شہز اد کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ30ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ہر بنس پو رہ کے علا قہ میں فیر وز کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،سر ور روڈ کے علا قہ میں اشتیا ق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ40ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ مسلم ٹا ؤ ن میںیا سر ،ڈیفنس بی میں ہا رون کی گاڑیاں اوریکی گیٹ ، نولکھا ، لٹن روڈ ، شیراکوٹ اور سبز ہ زار ،ٹا ؤ ن شپ ،گر ین ٹا ؤ ن سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ شاد باغ کا رہائشی عمران اصغر اپنی نئی موٹرسائیکل پر تھانہ لوہاری کے گیٹ سے ملحقہ میڈیسن مارکیٹ کسی کام سے 13اگست کی شام 4بجے آیا اور اپنی موٹرسائیکل کولاک کرکے باہر گیٹ پر کھڑاکرکے مارکیٹ کے اندر چلا گیا جب 2گھنٹے کے بعد واپس باہر آیا دیکھا تو موٹرسائیکل چوری ہو نا پائی گئی جو تلاش بسیار کے باوجود نہ مل سکی اسی وقت عمران اصغر نے تھانہ لوہاری میں اپنی موٹرسائیکل کی چوری کی رپورٹ درج کروائی ،عمران اصغر نے پنجاب پولیس کے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ اسکی موٹرسائیکل کی برآمدگی کیلئے خصوصی احکامات جاری کیئے جائیں تاکہ وہ اپنا کارروبارکرکے اپنے بیوی بچوں کی کفالت کرسکے ۔ مناواں کے علاقہ لکھوڈیرکے قریب لگی ہوئی مویشی منڈی سے مصری شاہ کارہائشی عمران بٹ قربانی کے لیے جانور خریدنے کے لیے گیاتو وہا ں راستے ہی میں ناکہ لگائے ہوئے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس کی جیب میں موجود سات لاکھ روپے نقدی نکال لیے۔ ڈاکو رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندھادھند فائرنگ کر تے ہوئے غائب ہوگئے۔ پولیس نے اس واردات سے متعلق قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاتاحال ابھی تک ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے کوئی بھی موثر حکمت عملی نہیں اپنائی جاسکی۔

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی )مانگا منڈی کے نواحی گاؤں مانگا ہٹھاڑ بولا لوہار کے ڈیرے پر ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی 2 عدد بھینس نامعلوم ڈاکو لے گئے تفصیلات کے مطابق مانگا ہٹھاڑ بولا لوہار کے ڈیرے پر رہائش پذیر امانت علی اور کاشف نے بتایا کہ رات اسلحہ سے مسلح تقریباََ چھ نامعلوم ڈاکو آئے تین ڈاکو ہماری اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی 2 عدد بھینس لے گئے اور مبینہ طور تین نامعلوم ڈاکو ہمارے گھر داخل ہوکر اہل خانہ پر تشدد کرکے یرغمال بنا کر گھر سے ایک لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان لیکر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے انہوں نے کارروائی کرنے کے لیے تھانہ مانگا منڈی دے دی ہے ، ایک ہفتہ میں چوری ڈکیتی کی آٹھ وارداتیں ہو چکی ہیں تھانہ مانگا منڈی کے انچارج عبدالعظیم بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکے معززین علاقہ نے ایس ایچ او کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے اور آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وارداتوں پر قابو نہ پانے والے کے خلاف فوری نوٹس لیا جائے۔

مزید :

علاقائی -