عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شیرا کوٹ کو شوکاز نوٹس
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شیرا کوٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج اظہراقبال رانجھا کی عدالت میں سانیہ نامی خاتون نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی ہے جس پر فاضل جج نے رپورٹ طلب کی تھی تاہم ایس ایچ او شیرا کوٹ کی جانب سے کوئی جواب داخل نہیں کرایا گیا،عدالت نے ایس ایچ اوشیرا کوٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ سی سی پی او کو مراسلہ میں حکم دیا ہے کہ ایس ایچ او کو 30اگست کو ایس ایچ او کی حاضری عدالت میں یقینی بنائی جائے ۔