ڈولفن سکواڈ نے اے ٹی ایم پر وارداتیں کرنے والاملزم گرفتار کر لیا

ڈولفن سکواڈ نے اے ٹی ایم پر وارداتیں کرنے والاملزم گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے اے ٹی ایم مشینز پر وارداتیں کرنے والے ملزم کو تصویر و فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ شہریوں کی جان ، مال و املاک کی حفاظت کے لیے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ ندیم کھوکھر نے تمام سپروائزری آفیسر و سیکٹر انچارجز کو پٹرولنگ کو مزید موثر کرنے کا حکم دیا ہے انہی احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈولفن سکواڈ نے گلشن راوی کے علاقہ میں مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم مشینز پر شہریوں سے گن پوائنٹ پر رقم چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم مختلف اے ٹی ایم کے اردگرد چکر لگاتا رہتا تھا اور موقع پاتے ہی اے ٹی ایم میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر رقم چھین لیتا تھاڈولفن سکواڈ کو ملزم کی تصویر و فوٹیج موصول ہوئی جس کی مدد سے ڈولفن سکواڈ نے دورانِ پٹرولنگ ملزم کو حلیہ و تصویر کی مدد گرفتار کر لیامتاثرہ شہری نے ملزم کو شناخت کر لیاملزم نے متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے ملزم شمعون کو مزید کاروائی کے لیے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کر دیا گیاہے ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے ڈولفن ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے شاباش دی اور ملزم کو گرفتار کرنے کرنے والی ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی دار الحکومت میں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی پٹرولنگ سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ رہی ہے علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ صوبائی دار الحکومت میں ایسے ڈکیتوں، راہزنوں اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کو کرائم فری معاشرہ فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

مزید : علاقائی