ہائی وے پٹرول کی کاروائی ، 325ڈرم غیر قانونی ایرانی آئل برآمد ،2ڈکیت گرفتار

ہائی وے پٹرول کی کاروائی ، 325ڈرم غیر قانونی ایرانی آئل برآمد ،2ڈکیت گرفتار

 لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، 325 ڈرم غیر قانونی ایرانی آئل برآمد، 2 ڈکیت گرفتار قبضہ سے مال مسروقہ برآمد، اشتہاری کی مدد کرنے والا ملزم گرفتار، 14 جواری گرفتار قبضہ سے نقدی 62ہزار روپے برآمد ، موٹرسائیکل چور گرفتار قبضہ سے موٹرسائیکل برآمد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 565 مقدمات درج، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے 64 ملزمان دھر لیئے، ون ویلنگ کرنے والے06 ملزمان گرفتار،07 شرابی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کر کے 2 ڈکیت بابر حسین اور شان کو گرفتار کر کہ ان کے قبضہ سے2 موٹرسائیکلیں، 2 موبائل فون اور نقدی 62ہزار روپے برآمد کیے اور اشتہاری کی مدد کرنے والے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں پٹرولنگ ٹیم نے ملزم محمد عارف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 325 ڈرم غیر قانونی ایرانی آئل برآمد کیاجبکہ پٹرولنگ پولیس نے موٹرسائیکل چوراون عباس کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔دریں اثناء پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر565ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے اور جعلی نمبرپلیٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں64ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے کارروائی کرتے ہوئے 14 جواریوں عمران، تنویر، وقاص، ثاقب، عمر، حمزہ، ساجد، عمران، عمیر، سہیل، سلیمان اور عمران کو گرفتار کر کہ ان کہ قبضہ سے جواء پر لگی رقم 62ہزار روپے برآمد کیے۔ ون ویلنگ کرنے والے06ملزمان محمد کامران، رمضان، شاکر، توقیر، وقار اور محمد کلاش کو گرفتارکیا۔ جبکہ07 شرابیوں مصطفی، رمضان، بابر، شعبان، محمد ثاقب، محمد فہیم اور محمد طیب کو گرفتارکیا۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں 71 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید : علاقائی