نواں کوٹ، محنت کش کونامعلوم افراد کی سنگین نتائج کی دھمکیاں

نواں کوٹ، محنت کش کونامعلوم افراد کی سنگین نتائج کی دھمکیاں

  

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) نواں کوٹ کے علاقہ میں محنت کش کونامعلوم افراد کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں متاثرہ شخص کے بھائی کو بھی قتل کر دیا گیا تھا پولیس کے اعلی حکام سے مدد کی اپیل تفصیلا ت کے مطابق نواں کوٹ کے رہائشی محنت کش محمد راشد کے بھائی محمد یوسف کو 1985میں چودھراہٹ کے تنازع پر مانگا منڈی کے علاقہ میں قتل کر دیا تھاجس کی لاش سات ماہ بعد ملی تھی ملزمان رفیع،ریاض وغیرہ کو عدالت عالیہ کی طرف سے سزا ہو گئی جو کچھ عرصہ قبل جیل سے رہا ہو کر آ گئے چند روز قبل تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ کے رہائشی مقتول یوسف کے بھائی راشد کو پیدل جاتے ہوئے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے روک کرجان سے مار دینے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں راشد نے ان افراد سے دھمکیوں کی وجہ پوچھی لیکن وہ کوئی وجہ بتائے بغیرفرار ہوگئے متاثرہ شخص نے پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ محنت کش اور شادی شدہ ہے اس کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -