سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، نامزدپولیس افسروں و اہلکاروں کو پیش ہونے کا حکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، نامزدپولیس افسروں و اہلکاروں کو پیش ہونے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے تمام نامزدپولیس افسروں و اہلکاروں کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عدالتی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی توعدالت میں پرائیویٹ استغاثے میں دو گواہوں فدا اور انصر کے بیانات قلمبند کئے گئے جس کے بعد پولیس افسروں کے و کیل ذوالقرنین ایڈووکیٹ نے جرح کی،عدالت میں گواہوں پر جرح جاری تھی کہ عدالت میں ایس ایس پی معروف صفدروالہ موجود نہ تھے جن کے تاخیر سے پیش ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔سینئروکلا کی مداخلت پر انہیں وارننگ دی گئی کہ آئندہ عدالت میں سماعت تک موجود رہیں۔عدالت نے کیس میں نامزد تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو پابندی وقت کاحکم دیاہے،عدالت نے دو گواہوں کے بیانات اور جرح کے بعد مزید سماعت آج 17اگست تک ملتوی کردی ہے۔

،عدالت میں ادارہ منہاج القران کی طرف سے نعیم الدین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

مزید :

علاقائی -