صاف ستھرا ماحول ہی ایک صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتاہے،شہزاد اکبر

صاف ستھرا ماحول ہی ایک صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتاہے،شہزاد اکبر

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبرنے نجی ہوٹل میں "عید الاضحی مذہبی فریضہ اور صفائی نصف ایمان" کے عنوان پر منعقدسیمینار میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبرنے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھ کر اس شہر کا مہذب باسی ہونے کا ثبوت دینا چاہیئے۔ صاف ستھرا ماحول ہی ایک صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ہمیں اپنے گھروں ،سڑکوں اور دفاترمیں صفائی ستھرائی رکھ کر ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے تمام تھانوں میں ایس ایچ اوز اور محرران کو اپنے دفاتر میں مکمل صفائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔انتہائی اہم موضوع پر سیمینار منعقد کرنے پر انتظامیہ کی کاوش کو سراہتا ہوں۔

مزید : علاقائی