مانگا منڈی، گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی ، ہالینڈ کا سفار خانہ بند کرنے کا مطالبہ

مانگا منڈی، گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی ، ہالینڈ کا سفار خانہ بند کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مانگا منڈی کے مکینوں کی احتجاجی ریلی۔تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں بنائے گئے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مانگا منڈی کے اہل علاقہ نے ظہور احمد کی سرپرستی میں احتجاجی ریلی نکالی جس میں بچوں ،بڑوں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی میں محمد سلیم بھٹی نقشبندی، ڈاکٹر رانا صغیراحمد قادری، سید سجاد حسین شاہ،حافظ اختر رسول شامل تھے۔احتجاجی ریلی کے شرکاء نے کہا کہ ہم محمد ﷺ کے خلاف کسی گستاخی کرنے والے کے خلاف خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے،حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانے کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
مانگا منڈی