آتشزدگی کے 3واقعات، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

آتشزدگی کے 3واقعات، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

لا ہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے تین واقعات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم کے تین اہلکارآگ بجھانے کے دوران دھوئیں کے باعث بے ہوش ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مال روڈ پر مال آف دی لاہور پلازہ میں گزشتہ روز اچانک آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے۔ اس دوران آگ نے پلازہ کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کے دوران تین اہلکار عثمان،اکرم اور صفدر دھوئیں کے باعث بے ہوش ہو گئے جنہیں میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔اسی طرح جنوبی چھاؤنی کے علاقہ مرغی خانہ کے قریب دودھ کی دوکان میں لگے اے سی میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی جس سے قریب پڑا فرنیچر او ردیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ جبکہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ نشاط کالونی بخاری مسجد کے قریب گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی لاکھوں روپے کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیاان واقعات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرکے موقع پر پہنچتے ہی تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

مزید : علاقائی