عیدالاضحٰی کے لئے گرینڈ صفائی پلان جاری، آلائیش تلف کرنے کیلئے خصوصی انتظامات
لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) نے عید الاضحی پر جانوروں کی آلائشیں موثو طریقے سے اکٹھی کرنے اور ماحول دوست انداز میں ٹھکانے لگانے کے لیے جامع گرینڈ پلان جاری کر دیا۔عید پلان عید سے قبل، عید کے دن اور عید کے بعد صفائی انتظامات پر مشتمل ہے۔ عید سے قبل انتظامات میں شہر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سات مویشی منڈیوں میں 170سینٹری ورکرز بشمول مشینری کی تعیناتی، مویشی منڈیوں میں صفائی و آگاہی کیمپوں کا قیام، یونین کونسل کی سطح پر116 ویسٹ ٹرانسفر سٹیشنز کا قیام، یونین کونسلوں میں299 عید کیمپوں کا قیام ، جامعہ مساجد ، عید گاہوں پر صفائی انتظامات، چاند رات کو شہر کے اہم مقامات و مارکیٹوں میں زیرو ویسٹ آپریشن شامل ہے جبکہ عید کے تینوں دن گلی محلوں سے مجموعی طور پر3284 پک اپس کی مدد سے آلائشوں کی موثر کلیکشن اور ڈمپ سائٹ پر ٹرانسپور ٹیشن اور22ماڈل کیمپوں کا قیام شامل ہے۔ عید کے اختتام پر بڑی مقدار میں پیدا ہونے والی آلائشوں کو موثر اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے خصوصی ڈمپنگ پوائنٹس اور مویشی منڈیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن بھی شامل ہیں۔ ضلعی اداروں، نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ، منتخب نمائندوں اور شہریوں کے ساتھ پلان شیئر کرنے کے لیے ملاقاتیں بھی کی جارہی ہیں تاکہ بہترین نتائج یقینی بنائے جاسکیں۔ شہریوں میں عید پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے آگاہی پر متشمل سرگرمیوں کا بھی آغاز کیا گیا ہے جس میں آپریشنز اور کمیونی کیشن، کمیونیٹی انٹر فیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران، سوشل موبلائزرز پر مشتمل ٹیمیں اور سینٹری ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایل ڈبلیوایم سی فرخ بٹ کا کہنا ہے کہ عید پر صفائی پلان کو ہر طرح سے جانچ پرکھ کر تیار کیا گیا ہے جس کے کامیاب اطلاق کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
صفائی پلان