گجر پورہ ، دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی بداخلاقی

گجر پورہ ، دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی بداخلاقی

 لاہور (کرائم رپورٹر، خبر نگار)گجر پورہ کے علاقے میں دوران ڈکیتی ملزمان کی خاتون کے ساتھ مبینہ بداخلاقی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تین مسلح ڈاکوؤں نے گزشتہ رات دوران ڈکیتی 32 سالہ خاتون کو مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا اور خاتون کے خاوند کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا ہے جب تین مسلح ڈاکو ملک اسحاق نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اورڈاکوؤں نے گھر کے مالک اسحاق سمیت اہلخانہ کو کو ایک کمرہ میں بند کردیا جبکہ لوٹ مار ے دوران اسحاق کے داماد محمد اقبال کے مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں رسیوں سے باندھ دیا اوراس کی 32 سالہ بیوی سے ڈاکوؤں نے اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس کے بعد ڈاکوؤں نے گھر سے لوٹ مار کے دوران ہزاروں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کے ایک گھنٹے بعد پولیس موقع پرپہنچی جس پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور واقعہ کے خلاف احتجاجی کیا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک مشکوک ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے گزشتہ صبح سویرے ہی ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر، ایس پی سول لائن محمد افضل اور ایس پی عمران کرامت بخاری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرہ گھرانے کو انصاف کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ دوایس پیز کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کا اگلے چند گھنٹوں میں سراغ لگا لیا جائے گا ۔

مزید : علاقائی