خواتین کو ایس ایچ او اور محرر لگانے کی حکمت عملی طے نہ ہوسکی

خواتین کو ایس ایچ او اور محرر لگانے کی حکمت عملی طے نہ ہوسکی

  

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)تھانوں میں خواتین کو ایس ایچ او اور محرر لگانے کی حکمت عملی طے نہ ہوسکی۔ شہر کے واحد ویمن پولیس سٹیشن میں محرر کی پوسٹ پر بھی طویل عرصہ سے مرد اہلکار تعینات ہے۔ خواتین کو تھانوں میں ایس ایچ او اور محرر لگانے کی حکمت عملی نامکمل آئی جی پنجاب سید کلیم امام کے احکامات بھی بے اثر۔ واحد ویمن پولیس سٹیشن میں ہیڈ کانسٹیبل عامر مقصود محرر کے فرائض انجام دے رہا ہے۔آئی جی پنجاب کے احکامات کے باوجود خواتین کو تعینات کرنے سے متعلق حکمت عملی نہ بنانا باعث تشویش ہے۔

مزید :

علاقائی -