شفیق آباد ، دوست نے فائرنگ کرکے نواجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شفیق آباد ، دوست نے فائرنگ کرکے نواجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لا ہور (خبر نگار)شفیق آباد کے علاقہ میں دوست نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر27سالہ نوجوان کوفائر نگ کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا اطلا ع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق شفیق آباد گلیلی چرچ کے قریب رہائشی 27سالہ وکی مسیح جو کہ تین بچوں کا باپ اور ہائیکورٹ کا ملازم تھا کو عباس جوکہ اس کا دوست تھا نے اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مقتول کو گھر سے بلوا کر نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیااطلا ع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس نے بتایا کہ ملزم اور مقتول آپس میں اچھے دوست تھے ،پولیس نے مقتول کے بھائی روبن کی مدعیت میں قتل کی دفعات لگا کر مقدمہ نمبر837/18درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

مزید : علاقائی