حالیہ انتخابات میں عوام نے ووٹ کو عزت دے دی،آغا محمود الحسن

حالیہ انتخابات میں عوام نے ووٹ کو عزت دے دی،آغا محمود الحسن

  

لاہور (پ ر) پی پی 149 سے سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی آغا محمود الحسن لودھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی تو نہیں ہوئی، البتہ عرصہ دراز سے اقتدار کی کرسی پر براجمان چند سیاستدانوں کے شکست کے بعد ان کے سر چکرا گئے اور آنکھیں ضرور دھندلا سی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا اس کی سب سے بڑی وجہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام کو بنیادی سہولت کی فراہمی کا لارا اور سینئر ورکرز سے کنارا ہے، انہوں نے کہا دنیاوی حکمرانی صدا قائم نہیں رہتی اس لئے شکست کوتسلیم اور برداشت کریں، تحریک انصاف کو حکومت بنانے اور عوام سے کئے گئے لا تعداد وعدوں کو ڈیلیور کرنے دیں چونکہ ووٹ کو عزت عوام نے دی ہے۔

آغا محمود

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -