ن لیگی ایم پی اے کی کامیابی‘ الیکشن کمیشن اور سمیرا کومل کونوٹس جاری

ن لیگی ایم پی اے کی کامیابی‘ الیکشن کمیشن اور سمیرا کومل کونوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے سمیرا کومل کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پرالیکشن کمیشن اور سمیرا کومل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے نسرین مجید چوہان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سمیرا کومل نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے جس کی وجہ سے وہ آئین کے آرٹیکل 62اور63کے معیار پر پورا نہیں اترتیں،سمیرا کومل کے خلاف فوجداری مقدمات زیر سماعت ہیں جنہیں کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیاگیا،مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے نے اپنے اثاثہ جات کا مکمل ریکارڈ بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ سمیرا کومل کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے الیکشن کمیشن اور سمیرا کومل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔
سمیرا کومل

مزید :

علاقائی -