ناصر الملک کا دورہ سوات ، کروڑوں کے اخراجات پر حکومت سے جواب طلب

ناصر الملک کا دورہ سوات ، کروڑوں کے اخراجات پر حکومت سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کے سوات دورہ پر کروڑوں روپے کے اخراجات کی واپسی کے لئے دائردرخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا ہے کہ نگران وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا،نگران وزیراعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا،نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں 22گاڑیوں کے کانوائے اور پروٹول کا استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا،انہوں نے استدعا کی کہ پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے اور اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -