تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ تعاون کرینگے،اکرم درانی

تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ تعاون کرینگے،اکرم درانی

  

پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اوررکن صوبائی اسمبلی اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے ساتھ تعاون کرینگے۔ حکومت اور اپوزیشن عوام کی بہتری کے لیے کام کریں گے،اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے اکرم دورانی نے محمود خان کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارک باددی ،انکاکہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کے ساتھ تعاون کرینگے۔ حکومت اور اپوزیشن عوام کی بہتری کے لیے کام کریں گے ،اپوزیشن انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کریگی ۔ہمارا احتجاج تحریک انصاف کے خلاف نہیں،ہمارا احتجاج الیکشن کمیشن کے خلاف ہے اور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہو ئی۔،الیکشن کمیشن کا سارا نظام فیل ہو گیا تھا۔ اپنے حلقے میں ری کاونٹنگ کے لیے درخواست دی لیکن ری کاونٹنگ کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں 20 ہزار افراد کا ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیا۔حلقے میں سرکاری ملازمین کو ووٹ سے محروم رکھا گیا۔جمہوریت کے نظام کو چلنے کے لیے تحریک انصاف کو حکومت کرنے دی ۔تحریک انصاف حکومت سے قرضوں کے بارے میں پوچھے گے۔

مزید :

علاقائی -