عید قریب آتے ہی، جانوروں کی خریدو فروخت میں تیزی، مویشی منڈیوں کی رونقیں دوبالا

عید قریب آتے ہی، جانوروں کی خریدو فروخت میں تیزی، مویشی منڈیوں کی رونقیں ...

لاہور ( رپورٹ : اسد اقبال)عیدالا ضحی میں چھ روز باقی رہ جانے کے پیش نظرقر بانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر لگائی گئی مو یشی منڈیو ں میں گاہکوں کی بڑی تعداد آتے دکھائی دے رہی ہے جہاں پر بڑوں کے ساتھ بچے اور خواتین بھی قربانی کے جانوروں میں دلچسپی کا اظہار لے رہے ہیں ۔اونٹ ، گائے ، چھترے اور بکروں کی قیمتیں آسماں سے باتیں کر رہی ہیں۔مو یشی منڈیو ں کا نظام لاہور ڈو یژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپر د کیا گیا ہے جہاں پر ملک بھر سے آئے ہوئے بیو پاریوں کو بنیادی سہولیات بالکل مفت فراہم کی گئیں ہیں ۔ملک کے مختلف علاقوں سے لاہور میں لائے گئے بھار ی بھر کم اور صحت مند بکرے اور گائے اپنی خو بصورتی و وزن کے لحاظ سے شہریوں کی تو جہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔پاکستان رپورٹ کے مطا بق صو بائی دارالحکو مت سمیت ملک کے بڑے شہروں میں اس وقت قربانی کے جانور کی قیمت گزشتہ سالوں کی نسبت 60 سے 100 فیصد زیادہ ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ پو ر کانجراں منڈی میں زبر دست رش رہا اور 30سے 40ہزار تک جانوروں کی گنجائش والی منڈی میں گزشتہ روز ایک لاکھ کے قریب چھوٹے و بڑے قربانی کے جانور آئے اور روزاانہ کی بنیاد پر 3ہزار چھوٹی و بڑی لوڈر گاڑیاں قربانی کے جانور لا رہی ہیں ۔لاہور میں قائم کی جانے والی سب سے بڑی شا ہ پو ر کانجرا ں منڈی و دیگر پر ائیو یٹ منڈیو ں میں عام دنبہ 25 سے 60 ہزار ، بکرا 30 سے 80 ہزار،اونٹ 2 سے5لاکھ روپے اور گائے ، بیل کی قیمتیں ڈیڑھ لاکھ سے اڑھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہیں جن کی خریداری اب عام آدمی کے بس میں نہیں رہی اور شہری مو یشی منڈیو ں میں جانوروں کی خریدار ی کی بجائے و نڈو شاپنگ پر اکتفا کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکو مت قر بانی کے جانوروں کی رواں سال قیمتو ں میں ہو شر با اضا فہ کا نو ٹس لے ۔ بیو پاریوں نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہاں پر گزشتہ سال کی نسبت ایل ڈی سی ایم ایم سی انتظامیہ نے خصو صی انتظامات کر تے ہوئے بنیادی ضروریات بالکل مفت فراہم کی ہیں ہمیں بجلی پانی تمام سہو لیات دی گئی ہیں جس پر ہم انتظامیہ کے مشکور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1