مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں،ڈاکٹر احتشام الرحمن
لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائر یکٹر ڈاکٹر احتشام الر حمن نے پاکستا ن سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ شاہ پور کانجراں منڈی سمیت ڈویژن کی پانچوں مو یشی منڈیو ں میں بیو پاریو ں کو تمام تر بنیادی سہو لیات کی فراہمی مفت فراہم کی گئی ہیں جن میں 3لاکھ سکیئر فٹ رقبہ پر مفت ٹینٹ ،جانوروں کے لیے پانی کی فراہمی کے ساتھ چار فلٹریشن واٹر پلانٹ لگائے گئے ہیں جبکہ مشکلات کے ازالہ کے لیے ایل ڈی سی ایم ایم سی کے اہلکار ہر وقت منڈیوں میں موجود ہیں۔انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر بیو پاریوں کو تمام تر وسائل دینے کے اقدامات مکمل ہیں جبکہ قر بانی کے جانوروں کی طبی امداد اور صحت کے لیے فری ڈسپنسری کا قیام بھی عمل میں لایا ہے یہاں پر بیو پاریوں کو سیل پوائنٹ سمیت تمام تر سہولیات بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منڈی میں 9سی سی ٹی وی کیمرے ،50پولیس اہلکار 18پوائٹس پر اپنے فرائض سر انجا م دے رہے ہیں جبکہ یہاں پر میڈیکل کیمپ سمیت محکمہ لائیو سٹاک نے بھی خصوصی کیمپ لگایا ہوا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر احتشام الر حمن کا کہنا تھا کہ کانگو وائرس کے حوالے سے کمپنی صبح اور شام کے وقت سپرے کروا رہی ہے ۔
احتشام الرحمن