25من کا بیل 22لاکھ روپے میں فروخت کر دیا گیا

25من کا بیل 22لاکھ روپے میں فروخت کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)شاہ پو ر کانجراں منڈی میں تو جہ کا مر کز بھار ی بھر کم بیل شان مان گزشتہ روز 22لاکھ روپے میں فروخت ہو گیا جس کا وزن 25 من سے زائد جبکہ قد ساڑھے چھ فٹ تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ شان مان کی عمر دو سال ہے اس کو روزانہ کھل ،ونڈا ، چو کھر ، گندم کے ساتھ ساتھ باداموں کی گریاں ، دو دھ ، مکھن اور سر دیو ں میں دیسی گھی بھی کھلایا جاتا ہے ۔