بھارت ریاست مدھیہ پردیش میں 30 افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے
نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کم از کم تیس افراد سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں دو سیاحوں سمیت تیس افراد سیلابی ریلے کی زد میں آکر پانی میں پھنس گئے حکام کا کہنا ہے کہ ائر فورس کے طیارے نے ان میں سے سات افراد کو بچالیا جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے