معاشی مسائل حل کرنے کیلئے ہمیں اپنے قدموں پر کھڑا ہونا ہوگا ، حافظ سعید

معاشی مسائل حل کرنے کیلئے ہمیں اپنے قدموں پر کھڑا ہونا ہوگا ، حافظ سعید

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے معاشی مسائل حل کرنے کیلئے ہمیں اپنے قدموں پر کھڑاہونا ہو گا۔بیرونی قوتوں کے دباؤ کا شکار ہونے کی بجائے حکومت چین، روس اور اسلامی ملکوں سے تعلقات مستحکم کرے۔ حکومت اور عوام کی سطح پر فضول خرچیاں بند اور ملک کو مضبوط کرنیکی ضرو ر ت ہے۔ جرأتمندانہ اقدامات سے ہی ملکی سلامتی و استحکام اور وطن عزیز پاکستان کا دفاع ممکن ہے۔ پاکستان کے مضبوط ہونے سے ہی کشمیریوں کی عزتوں و حقوق کا تحفظ ممکن ہے۔ کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہامسلمانوں پر مشکلات ضرورآتی ہیں۔ معاشی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آزمائشوں اور امتحانات سے گزار کر پھرانہیں سرخرو کرتااور کامیابیوں سے نوازتا ہے۔ فیصلے آسمانوں سے آتے ہیں۔حکمران جرأتمندی کا مظاہرہ کریں اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو درپیش تمام مسائل حل کر دے گا۔بیرونی قوتیں مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کر کے ان کی قوت کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ مسلم حکمران درپیش مسائل حل کرنے کیلئے مغرب کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔ ملکی سلامتی و استحکام کیلئے قرآن کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ فرقہ واریت اور پارٹی بازی چھوڑ کر اسلامی شریعت کے مطابق قوم کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔ بیرونی قوتوں کو دنیا میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت اور مسلم ملکوں کا مضبوط حیثیت اختیار کرنا برداشت نہیں ہو رہا ، اس لئے وہ پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا کو سازشوں کا شکار کر کے کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کیخلاف بھی دشمن ملکوں کے مذموم عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ ہمیں تاریخ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی غلطیوں و کوتاہیوں کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔اسوقت بیشتر سیاسی جماعتیں مغرب کے رنگ میں رنگی ہوئی ہیں جو لوگ اخلاص کیساتھ ملک و ملت کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ان کے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں اور ریلیف کی طرح سیاست سے بھی روکنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ عوامی اور سیاسی سطح پر اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔ہم فرقہ واریت اور پارٹی بازی کی بجائے قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -