مانچسٹر: موبائل فون دکان میں ڈکیتی، پاکستانی نژاد شہری اور بیٹا مزاحمت پر زخمی

مانچسٹر: موبائل فون دکان میں ڈکیتی، پاکستانی نژاد شہری اور بیٹا مزاحمت پر ...

  

مانچسٹر(آن لائن)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک موبائل فون کی دکان میں ڈکیتی کے دوران پاکستانینژا د برطانوی شہری اور ان کا بیٹا مزاحمت پر زخمی ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق ملزمان نے سعید احمد اور ان کے بیٹے پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔حالیہ کچھ سالوں میں برطانیہ میں چاقو سے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔رواں برس اپریل میں بھی لندن میں چاقو سے حملے کے دو واقعات میں ایک نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال لندن میں چاقو سے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 40 سے زائد ہوچکی ہے

مزید :

علاقائی -