چین نے مین لینڈ میں رہائش کیلئے نئے ضابطے جاری کر دیئے

چین نے مین لینڈ میں رہائش کیلئے نئے ضابطے جاری کر دیئے

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین نے مین لینڈ میں رہائش اختیار کرنے کیلئے نئے ضابطے جاری کر دیئے ہیں،ان نئے ضابطوں کے ذریعے ہانگ کانگ،مکاؤ اور تائیوان کے باشندوں کو مین لینڈ چین میں رہائش اختیار کرنے کیلئے رہائشی پرمنٹ حاصل کرنے کی اجازت ہو گی ۔سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں جو دستاویزاتجاری کی گئیں ہیں۔ان میں کہا گیا ہے کہ نئے ضابطوں پر یکم ستمبر سے علمدرآمد ہو گا۔ہانگ کانگ،مکاؤ اور تائیوان کے شہریوں کو میں لینڈ میں رہائش کی اجازت ملنے کے بعد وہ زیادہ حقوق،بنیادی خدمات اور سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔انہیں تعلیم،ملازمت،کاروبار اور رہائش کیلئے بھی زیادہ بہتر مواقع حاصل ہونگے۔

مزید : علاقائی