الیکشن کمیشن نے انتخابات پر نگران وزراء کے تنقیدی بیانات مسترد کردئیے

الیکشن کمیشن نے انتخابات پر نگران وزراء کے تنقیدی بیانات مسترد کردئیے

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیرداخلہ اعظم خان اور نگران وزیراعلی خیبر پختونخواکے انتخابات پر تنقیدی بیانات کو مستردکردیا،بد قسمتی سے جو لوگ صاف شفاف تاریخ کا حصہ بن نہ سکے اب تاریخ لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اس وقت یہ کہاں تھے جب الیکشن کمیشن انتخابات منعقد کروا رہا تھا، حکومت میں شامل تھے کم ازکم غیر جانبداری سے کسی بھی نشاندہی کی توفیق رکھتے اور الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لے آتے،اس امر کا اظہارمیڈیا پر چلنے والے مبینہ انتخابی بیانات پرجمعرات کو الیکشن کمیشن نے اپنے ردعمل میں کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چند دنوں سے مختلف میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نگران سیٹ اپ میں شامل جن میں نگران وفاقی وزیرداخلہ اعظم خان اور نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا دوست محمد سے منسوب بیانات شامل ہیں کہ مبینہ طور سے انتخابات میں شفافیات پر تبصرہ کیا ہے۔ ان تبصروں پر الیکشن کمیشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومتوں میں شامل حضرات کا مقصد ہی انتخابات کی شفافیت برقرار رکھنے میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرنا تھا۔ یہ حکومت میں شامل تھے کم ازکم غیر جانبداری سے کسی بھی نشان دہی کی توفیق رکھتے اور الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لے آتے اس وقت یہ کہاں تھے جب الیکشن کمیشن انتخابات منعقد کروا رہا تھا۔ بد قسمتی سے جو لوگ اس تاریخ کا حصہ بن نہ سکے اب تاریخ لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے صاف ، شفاف اور بہترین انتخابات کرائے ہیں جسکی گواہی پوری دنیا دے چکی ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید :

علاقائی -