وادی لیپہ:بھارتی فوج کی فائرنگ‘متعدد مکانات تباہ

وادی لیپہ:بھارتی فوج کی فائرنگ‘متعدد مکانات تباہ

وادی لیپہ(آئی این پی)وادی لیپہ میں بھارتی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ ،متعدد مکانات کو نقصانات ،عوام گھروں میں محصور ،علاقہ میں خوف و ہراس ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش،تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے 15اگست کی صبح لائن آف کنٹرول لیپہ میں فائرنگ شروع کی جو بغیر کسی وقفے کے تقریباً 36گھنٹے تک جاری رہی ،بھارتی فوج نے لب گراں ،گھاسلہ سیکٹر میں مقامی آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ،اس دوران چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا برابر استعمال کیا گیا ،گولہ باری کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا،تاہم آبادی محفوظ رہی ،شدید گولہ بار کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور رہے جب کہ تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا،لوگوں نے رات گھروں میں جاگ کر گزاری ،16اگست کی صبح تک مسلسل فائرنگ سے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ،پا ک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی نے دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں ،عوام علاقہ نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر لائن آف کنٹرول کے تمام متاثرین کو فی گھر کی بنیاد پر ہنگامی بنیادوں پر بنکرز بنا کر دیے جائیں تاکہ عوام کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں۔

مزید : علاقائی