نیوزی لینڈ ‘غیرملکیوں کے گھر خریدنے پر پابندی عائد

نیوزی لینڈ ‘غیرملکیوں کے گھر خریدنے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرائسٹ چرچ(آن لائن)نیوزی لینڈ میں غیر ملکی شہریوں پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے غیر ملکی افراد پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ افراد مہنگے گھر خرید کر نیوزی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں، جس کے باعث امیر غیر ملکیوں کی دولت کے سامنے مقامی افراد کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ غیر ملکی شہریوں کے گھر خریدنے پر پابندی کا قانون نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا۔گزشتہ برس نیوزی لینڈ دنیا بھر کے امیرترین افراد کی پسندیدہ جگہوں میں سے تھا۔ ہالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون، جولیان روبرٹسن اور روس کے مشہور بزنس مین میخائل کیمچ کی نیوزی لینڈ کے مہنگے ترین علاقوں میں جائیدادیں ہیں جب کہ گزشتہ برس یہ بات سامنیائی تھی کہ امریکا کی مشہور آن لائن منی ٹرانسفر کمپنی پے پال کے شریک چیئرمین اورڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی پیٹر تھائل کی بھی نیوزی لینڈ میں نہ صرف جائیداد ہے بلکہ انہیں حکومت کی جانب سے وہاں کی شہریت بھی دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -