ایران کا نئے میزائل کا تجربہ ناکام رہا ‘امریکہ کا دعویٰ

ایران کا نئے میزائل کا تجربہ ناکام رہا ‘امریکہ کا دعویٰ

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے حال ہی میں ایران کی طرف سے کیے گئے ایک نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو جعلی قرار دیتے ہوئے ایران کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ایران کے مبینہ بیلسٹک میزائل تجربے کی فوٹیج دوبارہ نشر کی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اور یہ تجربہ ناکام رہا ہے۔ ایران کی طرف سے یہ دعویٰ کہ نیا بیلسٹک میزائل اپنے ٹارگٹ پر لگا ہے محض نظر کا دھوکہ ہے۔ ایرانی میڈیا میں آنے والے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی سوشل میڈیا کے حوالے سے سرگرم ٹیم نے منگل کو ایک ٹویٹ میں ایران کے گذشتہ سوموار کو کیے گئے بیلسٹک میزائل کی فوٹیج دوبارہ نشر کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’فاتح مبین‘ نامی یہ نیا بیلسٹک میزائل پہلی بار داغے جانے کے پر اپنے ہدف پر لگا ہے۔ ایران کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ایران کی طرف سے مقرر کردہ ہدف پر دھماکہ ہوا ہے مگر کوئی میزائل اس طرف آتا دکھائی نہیں دیا۔امریکی سائبر ٹیم کا کہنا ہے کہ ایرانی رجیم نہ صرف دھوکہ دہی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے بلکہ مضحکہ خیز نوعیت کی دفاعی نمائشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

علاقائی -