صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی سابقہ ملازمہ پر برہم‘ٹوئٹر پر سخت بیان

صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی سابقہ ملازمہ پر برہم‘ٹوئٹر پر سخت بیان

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق وائٹ ہاؤس اسٹافر اماروسا مانیگالٹ نیومین کے لیے ’کتے‘ اور ’گھٹیا‘ جیسے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر ٹوئٹر پر سخت بیان دیا۔صدر ٹرمپ کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اماروسا مانیگالٹ نیومن نے کہا ہے کہ وہ صدر کی جانب سے قانونی کارروائی کی دھمکیوں کے باوجود خاموش نہیں بیٹھیں گی۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی اس سابقہ ملازمہ نے امریکی صدر کی اس رہائش گاہ کے انتہائی خفیہ حصے ’سِٹوایشن روم‘ میں ہونے والی گفتگو ریکارڈ کر لی تھی اور بعد میں اسے ایک امریکی ٹی وی کو مہیا کر دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے اس ٹیپ کی موجودگی کی تردید نہیں کی ہے۔منگل کے روز صدر ٹرمپ اور نیومین کے درمیان تناؤ میں اس وقت اضافہ ہوا، جب وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سابقہ اسٹافر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جب کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نیومن کے خلاف ٹوئٹر پر سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا

مزید :

علاقائی -